27 مارچ 2026 - 18:07
امریکہ میں عقل زوال کا شکار ہوگئی ہے، واشنگٹن میں لاقانونیت کی حکمرانی ہے، جیفری ساکس + ویڈیو

ماہر معاشیات اور کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری ساکس کہتے ہیں: جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ امریکہ میں حکمرانی کا زوال ہے، یہی نہیں بلکہ "فکر" کا زوال۔ یہ زوال اس جنگ تک محدود نہیں ہے بلکہ ہم تمام شعبوں میں زوال دیکھ رہے ہیں۔ فکر و غور بالکل ناپید ہے۔ یہ جنگ کھلی جارحانہ اور بلا جواز جنگ ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی ماہر معاشیات اور کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری ساکس کہتے ہیں:

پوری دنیا میں اس جنگ کو ایک ہمہ جہت المیے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

کسی کے ذہن میں بھی کوئی شبہہ نہیں ہے کہ یہ ایک مکمل جارحانہ جنگ ہے جس کو دو افراد نے شروع کیا ہے۔ اگر میں بریکٹ میں اضافہ کروں تو یہ دو افراد نفسیاتی لحاظ سے بھی متزلزل اور غیر مستحکم ہیں۔

مزید، اس بات میں کوئی بحث نہیں ہے کہ کیا ایران قصوروار ہے یا امریکہ اور اسرائیل؟

سب کے لئے بالکل واضح و آشکار ہے کہ یہ جنگ ایک کھلی جارحیت ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔

امریکہ عنقریب سمجھ لے گا کہ کیا ہؤا ہے اور پھر مجھ سے زیادہ لائق افراد تشخیص دیں کے ٹرمپ کے دماغ میں کیا ہے۔

جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں، وہ 'امریکی میں حکمرانی کا زوال' ہے۔ نہ صرف امریکی صدر کی طرف سے طاقت کا استعمال ـ جس کا اختیار اس کے پاس نہیں ہے ـ، نہ صرف صرف وہ احکامات جو آئین سے متصادم ہیں، بلکہ خود "فکر" کا زوال دکھائی دے رہا ہے۔

یہ زوال صرف اس جنگ تک محدود نہں بلکہ تقریبا تمام تر شعبوں میں ایسا ہی ہے۔

کسی قسم کی فکر اور کوئی غور و تامل بیچ میں نہیں ہے۔

یہ ایسی جنگ ہے جس کو ٹرمپ، ہیگستھ اور شاید وٹکاف اور کوشنر اور شاید کچھ افراد نے منتخب کیا ہے۔

جہاں تک ہم جانتے ہیں، یہ ایسی جنگ نہیں ہے جو انٹیلی جنس اداروں کی منصوبہ بندی اور معلومات کی بنیاد پر شروع ہوئی ہو۔

جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں نہ صرف طاقت کا استعمال آئین کے منافی ہے بلکہ ہم یہاں اہلیت اور قابلیت کا مکمل زوال بھی دیکھ رہے ہیں، معمول کے عمل کا زوال، حتی کہ آپشنز کے عقلی اور منطقی جائزوں، مکالموں اور نتائج پر غور کا مکمل زوال۔

میری رائے میں یہ صرف آئینی بحران نہیں ہے بلکہ ایسا بحران ہے جو قابلیت اور افادیت کی ابتدائی ترین سطوح کا بحران ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha